اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ المثنیٰ میں 150 خواتین نے اس ملک کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے نام درج کروائے ہیں۔
عراق میں انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ حیدر العوادی کا کہنا ہے کہ مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوام کا جوق در جوق رضاکاروں کی فہرست میں شامل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اس ملک کے لوگوں کے نزدیک سب سے اعلی قدرت کی حامل مقام مرجعیت ہے۔ صوبہ المثنی میں 150 خواتین کا عراقی فوج کی حمایت میں اپنے نام درج کروانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
صلاح الدین میں 4 پولیس اہلکار اغوا
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشرقی علاقے صلاح الدین میں تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے 4 عراقی پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔
روس نے سوخو لڑاکا طیارے عراق کے حوالے کر دئے
روس کے وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو نے اپنے توافقنامے کے مطابق سوخو 25 لڑاکا طیارے عراق کو دے دئے ہیں۔
سعودی عرب نے 50 بلین ڈالر عراق کی مدد کی
فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آج منگل کو اپنے ایک بیان میں پچاس بلین ڈالر کے ذریعے عراق کی مدد کرنے کی خبر دی ہے۔
موصل میں چرچوں پر داعش کا پرچم لگ گیا
موصل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفری گروہ داعش نے موصل میں موجود چرچوں پر حملے کر کے ان پر اپنے سیاہ پرچموں کو لٹکا دیا ہے۔
عراق کی ہوائی فورس نے دھشتگردوں کی 8 گاڑیوں کو اڑا دیا
عراقی فورس کے ایک کمانڈر مصطفیٰ حسن الطیب نے کہا ہے کہ اس ملک کی ہوائی فورس نے دھشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی 8 گاڑیوں کو ان میں موجود دھشتگردوں سمیت نابود کر دیا ہے۔
50 سے زاید دھشتگردوں کی موصل میں ہلاکت
عراق میں دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے والی تنظیموں نے بتایا ہے کہ موصل میں کی جانے والی فوجی کاروائیوں دوران دھشتگردوں کے 50 عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراق میں 142 دھشتگرد ہلاک
عراقی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں اپنے کاروائیوں میں 142 دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔



















.....................
242